پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رسول اکرمؐ 61 ہجری میں کربلا میں ہوتے تو امام حسینؑ جیسا اقدام اٹھاتے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز:۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی ساتویں مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امامت ادارہ ہدایت و رہنمائی ہے، جو اقدام امام حسین علیہ السلام نے اٹھایا، اگر رسول اکرم سن 61 ہجری میں ہوتے, تو آپ بھی یہی اقدام اٹھاتے، کیونکہ امام حسینؑ رسول اکرمؐ کے تربیت یافتہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایام عزا تاریخ یاد دلانے کے ایام ہیں، ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام تر کمالات کا مجموعہ رسول اکرمؐ ہیں اور امام علیؑ سے امام زمانؑ تک تمام آئمہ اہلبیتؑ رسول اکرمؐ کی تعلیمات کی تصویر ہیں اور حضورِؐ سرور کائنات کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی یاد اہتمام پروردگار ہے، ہم عزائے حسین کے نوکر ہیں اور نوکروں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، مالک کے مہمانوں کا خیال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ مجالس و عزاداری انسان سازی کے کارخانے ہیں اور یہی مشیت الہٰی ہے اور آل محمد (ص) کے کمالات میں ایک کمال ہے کہ یہ گھرانہ انسان ساز گھرانہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button