مشرق وسطی

جارحیت جاری رہنے کی صورت میں مزید یرغمالیوں کی ہلاکت ہوگی، ابوعبیدہ

شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ نیتن یاہو جارحیت جاری رکھیں تو مزید صہیونی یرغمالیوں کی موت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صہیونی حکام کو انتباہ کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری نیتن یاہو اور صہیونی فورسز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے انتہائی کم فائدے کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

یہ بھی پڑھیں : الجزائر کی فلسطین پر سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ صہیونی فورسز نے جان بوجھ کر بمباری کرکے درجنوں صہیونی یرغمالیوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی فورسز یرغمالیوں کی حراست گاہ سے نزدیک ہورہی ہیں لہذا یرغمالیوں کی حراست گاہ کے حوالے سے نئے فیصلے کئے گئے ہیں۔

ابوعبیدہ نے واضح کیا کہ نتن یاہو طاقت کے بل بوتے یرغمالیوں کی آزادی چاہتے ہیں تاہم اس طرح کے اقدامات سے یرغمالی تابوت میں ہی اپنے خاندان کے پاس پہنچیں گے۔ یرغمالیوں کے گھر والوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنے عزیزوں کو زندہ چاہتے ہیں یا مردہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button