مشرق وسطی

صہیونی فوج کا انخلاء نہ ہوا تو حزب اللہ شدید ردعمل دکھائے گی، لبنانی رکن پارلیمنٹ

شیعہ نیوز : لبنانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے صہیونی فوج کا انخلاء نہ ہوا تو حزب اللہ شدید ردعمل دکھائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوجی انخلاء کے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

لبنان کے پارلیمنٹ کے رکن حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج جنوب لبنان میں رہتی ہے تو حزب اللہ اس پر مناسب ردعمل دکھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف طویل مشقوں کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اتنی طاقتور ہے کہ وہ ہر حملے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ کوئی بھی طاقت حزب اللہ کے ساتھ طاقت کے زور پر مذاکرات نہیں کرسکتی ہے۔

لبنان میں عوامی استقبال سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حزب اللہ کو لبنان میں کتنی مقبولیت حاصل ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور لبنان پر حملوں کی ذمہ داری امریکہ، فرانس اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ صہیونی حکومت نے اب تک 800 سے زائد مرتبہ حملہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button