مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اگر صہیونی جرم جاری رہا تو استقامتی فورسز کا صبر ختم ہوجائے گا، پھر کوئی انہیں روک نہیں پائے گا، آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز:ایرانی ایلیٹ اور اعلیٰ علمی ماہرین نے امام خمینی (رہ) کے روضہ پر حاضری دیتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس دوران رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ آج ملک کے اعلیٰ دماغوں کو ایک نئی اٹھان کی ضرورت ہے، یہ اٹھان اور تحریک حکومت کے تعاون سے سرکاری اداروں میں نوجوان عہدیداروں کی موجودگی اور اعلیٰ ذہین افراد کی کاوشوں سے انجام پانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا، غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ ہونا چاہیئے، ہماری معلومات کے مطابق صیہونی حکومت کی گزشتہ ہفتے سے جاری جارحیت امریکیوں کے ایما پر روا رکھی جارہی ہے، امریکہ حالیہ جرائم کا ذمہ دار ہے، فلسطینیوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا نے علماء اور دانشمندوں (سائنسدانوں) سے عہد لیا ہے کہ وہ ظلم و ستم پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور ردعمل کا اظہار کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ آج غزہ کے معاملے میں یہ ردعمل ہم سب پر ہے، ہمیں ردعمل کا اظہار کرنا ہوگا، وہاں کوئی بھوکا ہے، کوئی بمباری کی زد میں ہے، سینکڑوں شہید کئے جا رہے ہیں، ایسے حالات میں ایک عالم اور اسکالر، چاہے وہ یونیورسٹی کا ہو یا حوزہ علمیہ کا اسے سچ جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے، سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں علماء اور دانشوروں کے لئے حالات سے لاتعلقی بالکل جائز نہیں، آج کی غاصب صیہونی حکومت پر حتمی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیئے، ان ہی چند دنوں میں غزہ کے کئی ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ جرم دنیا کے تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے، صیہونی کالونیوں وغیرہ میں جو لوگ رہ رہے ہیں وہ عام شہری نہیں ہیں، وہ سب مسلح ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button