مشرق وسطی

اگر صہیونیوں نے مزید غلطی کی تو ہم حیفا اور تل ابیب کو خاک میں ملا دیں گے

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے حضرت علی اکبر (ع) کے عنوان سے تیرہویں جوان سربازسمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صہیونیوں نے مزید غلطی کی تو ہم رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم پر حیفا اور تل ابیب کو نشانہ بنائیں گے۔

ایرانی وزیر دفاع نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کو مسلمان جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ حضرت علی اکبر (ع) تمام نسلوں کے لئے یادگار نمونہ ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع نے انقلاب اسلامی کی عراق، شام، یمن، لبنان اور فلسطین میں برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی برکات سے فلسطینی اور لبنانی جوان ، غاصب صہیونی حکومت کو متعدد بار شکست دےچکے ہیں اور صہیونی حکومت اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اسرائیل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیاں اسرائیل کی ناتوانی اور کمزوری کا مظہر ہیں اور ایران اسرائیل کی کسی بھی خطا کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حیفا اور تل ابیب کو خاک کے ساتھ یکساں کردےگا۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی روشنی میں صرف ان کے حکم کے منتظر ہیں اور ہم نے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے جوان شہداء نے حضرت علی اکبر کو اپنا نمونہ عمل قراردیا اور وہ عظیم درجات پر فائز ہوگئے ہیں اور آج وہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں اور ہم اپنے شہیدوں کے راستہ پر استقامت اور پائداری کے ساتھ گامزن رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button