اہم پاکستانی خبریں

ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا؛ پہلگام واقعے پر پاکستان کلیئر

شیعہ نیوز:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے حالیہ پہلگام حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہ کرکے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سخت دھچکا پہنچایا ہے، اور نئی دہلی کے پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے اس واقعے کا الزام مسلسل پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، مگر FATF کے غیر جانبدار مؤقف نے یہ واضح کر دیا کہ الزامات محض پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی جھوٹ پر مبنی مہم عالمی سطح پر ناکام ہو چکی ہے۔

FATF نے اپنے حالیہ اجلاس میں بھارت کو پہلگام حملے کا متاثرہ ملک تسلیم کرنے سے گریز کیا، جس سے مودی حکومت کو سفارتی سطح پر شدید دھچکا لگا ہے۔ بھارت کی یہ حکمت عملی کہ وہ خود کو عالمی برادری کے سامنے مظلوم ظاہر کرے، ایک بار پھر بے نقاب ہو چکی ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق FATF کی آئندہ رپورٹ میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر بھی بات کی جائے گی، جو بھارت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، امریکہ اور کینیڈا میں دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیوں RAW اور NIA کا نیٹ ورک جلد بے نقاب ہونے والا ہے، جو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی فنڈنگ کے ذریعے دہشتگرد سرگرمیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

پاکستان نے FATF کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اب تک 4,000 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کیا، جبکہ 12 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے برعکس بھارت میں ایسے افراد کو اعزازات سے نوازا جا رہا ہے جو معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگ چکے ہیں۔

پاکستانی حکام نے FATF کی جانب سے بھارت پر عدم دباؤ کو سامراجی تعصب قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی این جی اوز، خاص طور پر سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیمیں، جو ہر سال تقریباً 220 ملین ڈالر "خیرات” کے نام پر دہشتگردوں کو منتقل کرتی ہیں، ان کے خلاف فوری میوچوئل ایویلیوایشن (Mutual Evaluation) کیا جائے۔

حکومت پاکستان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ FATF کو بھارت کی خفیہ ایجنسیوں NIA اور RAW کے فنڈز، خفیہ بجٹز اور دہشتگرد گروہوں سے روابط کا فوری آڈٹ کرنا چاہیے۔ بھارت کی یہ دہری پالیسی ایک طرف دہشتگردی کے خلاف بیانات اور دوسری طرف کشمیر و بلوچستان میں دہشتگردوں کو فنڈنگ عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

FATF کی تازہ پوزیشن نے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت دی ہے اور بھارت کے جھوٹ پر مبنی بیانیے کو ایک بار پھر عالمی سطح پر پاش پاش کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button