پاکستانی شیعہ خبریں

اقتدار میں آئے تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شکارپور بدامنی، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کامیاب ہو کر عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 07 شکارپور کے امیدوار اصغر علی سیٹھار کے ہمراہ شکارپور بازار میں ڈور ٹو ڈور ورک کے دوران مختلف افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شکارپور کی کاروباری شخصیات کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں کا سندھ کی ثقافتی اجرک کے تحفے اور پھولوں سے استقبال کیا اور انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہماری حمایت کی ہے۔ شکار پور بدامنی، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کامیاب ہو کر عوام کو بدامنی اور ڈکیتی و اغواء برائے تاوان کے عذاب سے نجات دلائیں گے۔ عہد کرتے ہیں کہ عوام کا پیسہ فقط عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button