اہم پاکستانی خبریں

اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے، علیمہ خان

شیعہ نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جن سے ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں آئی ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی کی علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے، عمران خان پر جو دفعات لگائی جارہی ہے، ان کے تحت انہیں سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمیشرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں، رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں جیل میں اچھی روٹین بنی ہوئی، وہ بالکل اچھی صحت میں ہیں، اور ان کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button