پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اگر تم یزید کو برا کہو گے تو ہم بھی اہلبیتؑ کو برا کہیں گے، گستاخ ناصبی حافظ عبدالخالق بھٹی

گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی کے مطابق اب تکفیریوں پاس اسکے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ یزید سمیت آل امیہ و آلِ مروان کو مقدس بنانے کے لیے عام مسلمانوں کے درمیان اہلبیت اطہارؑ کے کردار کو مشکوک بنائیں اور اختلافات کو ابھاریں  تاکہ عام مسلمانوں کو اہلبیت اطہارؑ سے دور کر کے یزید سمیت آلِ امیہ و آلِ مروان کو انکے سامنے مقدس بنا کر پیش کیا جا سکے

شیعہ نیوز: سوشل میڈیا پر اہلبیت اطہارؑ سے بغض و عداوت کا مسلسل اور برملہ اظہار کرنے والا گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی جو آئے روز اپنے متنازعہ بیانات کے زریعے مسلمانان عالم کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر فتنہ و فساد ایجاد کرنے اور اختلافات کو ابھارنے کی مذموم کوشش میں لگا رہتا ہے، اس نے اپنے تازہ بیان میں تکفیری سپاہ صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے  انتہائی گستاخانہ انداز میں کہا ہے کہ ہمیں اب "دفاعِ صحابہ” سے ایک قدم آگے بڑھ کر مذید انتہائی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام مسلمانوں کے درمیان آلِ امیہ و آلِ مروان کو مقدس بنایا جاسکے۔

گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی نے مذید کہا کہ اگر کوئی یزید کو برا کہے گا تو ہم بھی حضرت امام علئ، حضرت امام حسنؑ اور حضرت امام حسینؑ سمیت اہلبیت اطہارؑ کو برا کہیں گے، اور ان سے متعلق متنازعہ و ضعیف روایات کو بیان کر کے اہلبیت اطہارؑ کی کردار کشی کریں گے تاکہ یزید کو برا کہنے والے اس خوف سے یزید کی برائی کرنا چھوڑ دیں کہ اگر انہوں نے یزید کی بدکرداریاں و جرائم بیان کیے تو اس کے بدلے میں اہلبیت اطہارؑ کو بھی برا بھلا کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دباؤ مسترد، ایران و غزہ سے متعلق مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملائیشیا

گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی کے مطابق اب تکفیریوں پاس اسکے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ یزید کو مقدس بنانے کے لیے عام مسلمانوں کے درمیان اہلبیت اطہارؑ کے کردار کو مشکوک بنائیں اور اختلافات کو ابھاریں  تاکہ عام مسلمانوں کو اہلبیت اطہارؑ سے دور کر کے یزید کو انکے سامنے مقدس بنا کر پیش کیا جا سکے۔

ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ گستاخ ناصبی حافظ عبدالخالق بھٹی جو کھلم کھلا مقدسات دین کی مسلسل توہین کا مرتکب ہوا ہے اور اب تو اہلبیت اطہارؑ کے خلاف منظم سازش کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان شدید مسلکی اختلافات کو ایجاد کر حالات کو سنگین بنا کر ملک کے امن کو برباد کرنے کے درپے ہے۔ لہذا فی الفور اس ملعون کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک عزیز پاکستان کو ایک اور خوفناک سازش سے محفوظ رکھا جا سکے، بصورت دیگر تمام عاشقانِ اہلبیتِ اطہارؑ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ ۔

گستاخ ناصبی حافظ عبد الخالق بھٹی کی گستاخانہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button