مشرق وسطی

دشمن کی دھمکیاں نظر انداز، رہبر معظم کی مجلس عزا میں شرکت

شیعہ نیوز: ٹرمپ اور صہیونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کے باوجود رہبر انقلاب نے حسب روایت مجلس عزا میں شرکت کی اور دشمن کے پروپیگنڈے کو خاک میں ملا دیا۔

رپورٹ کے مطابق محرم الحرام ابتدائی عشرے ایران بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای نے حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی، جہاں علمائے کرام، عوام اور اعلی حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

گذشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے ایران اور رہبر معظم انقلاب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی، لیکن ایران کی قیادت اور عوام نے ان بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے نفسیاتی جنگ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جنگی طیاروں کا یمن کے زیر قبضہ کشتی گلیکسی لیڈر پر حملہ

رہبر معظم کی محرم الحرام کی مجلس میں بلا خوف و خطر شرکت اور عوام کے ساتھ ایک ہی صف میں بیٹھنا دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ تو دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا ہے اور نہ ہی اپنی مذہبی و انقلابی شناخت سے پیچھے ہٹتا ہے۔

رہبر معظم کی موجودگی نہ صرف داخلی استقامت کا مظہر ہے بلکہ اس نے دشمنوں کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا۔ دشمن نے ایران کی قیادت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی تاکہ عوام کے حوصلے پست ہوں۔ رہبر انقلاب کی عزاداری میں شرکت دراصل ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا توڑ اور داخلی وحدت کی علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button