امریکی دھمکیاں نظر انداز، شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
شیعہ نیوز: امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی بی ایم میزائل تجربہ مناسب فوجی کارروائی، دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے دشمنوں کے لیے انتباہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا انتہا پسند صیہونی آبادی کے 4 علاقوں پر میزائل حملے
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل نے عمودی اڑان بھرتے ہوئے ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا اور جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر سمندر میں جا گرا۔
شمالی کوریا نے بارہا کہا ہے کہ اگر امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے پیانگ یانگ سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو وہ اپنے میزائل تجربات دوبارہ شروع کر دے گا۔
امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے درمیان اب تک کئی بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن امریکہ کے ناجائز مطالبات کی وجہ سے ان ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔