
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
سید مرتضی علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں
شیعہ نیوز:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقہ، کلام، ادب، حدیث اور تفسیر کے علوم میں سید مرتضیٰ علم الہدی کے تبحر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید مرتضی علم الہدی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں سید مرتضي کی علمی اور ادبی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی ایک بین الاقوامی اسلامی شخصیت ہیں اور ان کے علمی آثار ان کے علمی تبحر کا مظہر ہیں ۔
سید مرتضی علم الہدی کا شمار اسلام کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے آثار کی اشاعت بڑي اہمیت کی حامل ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام آج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے سید مرتضی علم الہدی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں پیش کیا۔