پاکستانی شیعہ خبریں

امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی پی او لاہور ہائیکورٹ طلب

شیعہ نیوز : امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی پی او میانو الی ہائیکورٹ طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈی پی او میانوالی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے سید محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے امام بارگاہ کی تزئین و آرائش شروع کی۔ پولیس نے امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف ڈی پی او کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے اس کی درخواست داد رسی کیلئے ڈی پی او میانوالی کو بھجوا دی۔ عدالت نے ڈی پی او کو قانون کے مطابق زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے 15 اکتوبر کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈی پی او میانوالی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی پی او میانوالی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button