پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسن (ع) نے حکمت عملی سے اپنے محبین کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نواسہ رسول (ص) امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن (ع) کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا، آپ سراپا حق و صداقت تھے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبرداری اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظہ کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی مقصد کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے، اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر و فریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے، حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے، ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button