پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسینؑ نے عدل و انصاف کے قیام کیلئے اپنے خانوادے کو قربان کیا، علامہ کمیل مہدوی

شیعہ نیوز: محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ کمیل مہدوی نے کہا کہ امام حسینؑ اور ان کے خانوادے نے عدل و انصاف کے قیام کیلئے بڑی قربانی دی، جب ظلم حد سے بڑھا تو آپ نے جہاد عظیم کیا اور انسانیت کی تاریخ کے سب سے بڑے لشکر سے جنگ کرکے دین کو فتح مند کیا، آج اسلام اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور رہتی دنیا تک کسی بھی حکمران کو یہ توفیق نہ ہوسکی کہ وہ دین کے اصولوں کو پامال کرے۔

علامہ کمیل مہدوی نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ دین اسلام ہی اللہ کا پسندیدہ دین ہے اور محمد مصطفیؐ اور علیؑ کے خانوادے نے اس کی ترویج و تبلیغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور جب بھی دین پر وقت پڑا یہی افراد میدان عمل میں آئے اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا، آج مسلمان بھی اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھ لیں تاکہ اسلام کا پرچم بلند ہو اور دین مصطفیٰ کی تبلیغ ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button