اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کی پیشوا امام حسینؑ کی ذات ہے، اسد عباس نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اور چیئرمین اتحادِ اُمت مصطفٰیؐ پاکستان نے لاہور میں ’’حسین علیہ السلام سب کا‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امت مسلمہ کی نجات نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی سیرت پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی تعلیمات اور ان کا مشن عالم اسلام کے لئے عملی نمومہ ہے اور فکر حسینیؑ پر عمل کے زریعے ہی دین محمدؐ کی ترویج ممکن ہے۔انھوں نے امام حسین علیہ السلام کو اُمت مسلمہ کا مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسینی ہی وہ واحد راستہ ہے کہ جس پر چلتے ہوئے نا صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں۔

مظلومین کشمیر و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسد عباس نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ کا درس حریت دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے،کشمیر ، فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ درس کربلا ہے کہ جس پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی ممکن ہے۔ پر دور کے یزید کے لئے کاری ضرب ہے۔ کشمیر و فلسطین کے عوام کو چاہئے کہ وہ سیرت امام حسینؑ پر عمل کرتے ہوئے اپنے مقابل دشمن کے خلاف بھرپور قیام کریں، انشاء اللہ کامیابی یعنی ظالم سے آزادی انکا مقدر ٹھہرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button