پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں ۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز:بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے کراچی کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی کی مرکزی امام بارگاہ میں ایک اجتماع منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام و شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستانکے رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے امام خمینی نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا امام خمینی شجاعت،ہمت، تقویٰ، سیاسی تدبر اور قوت فیصلہ میں وہ باقی مجتہدین سے منفرد حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دنیا کواستکبار ی قوتوں کے مقابلے میں بیدار کیا اور مضبوط قوت عطا کی ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریبا ً35 فیصد بنتا ہے یہ مسلم آبادی تیل،گیس اور معدنیات جیسے دنیا کے وسائل کا ساٹھ فیصد حصے کے مالک مگر سب سے زیادہ غریب ہیں اس کی وجہ حکمرانوں کی امریکی غلامی اور وسائل کی استکباری قوتوں کے ہاتھو ں لوٹ مار ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button