
امام خمینی مستضعفین کے بارے میں اسٹریٹجک نقطہ نظر رکھتے تھے، ایرانی نائب صدر
شیعہ نیوز: ایران کے نائب صدر نے کہا کہ امام خمینی (رح) کے ہاں غربت، تفریق، محرومی اور طبقاتی اختلافات ظلم کے مظاہر ہیں اور وہ مظلوموں کے بارے میں تزویرانی نقطہ نظر رکھتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران امام خمینی رح کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی عدل کو محض ایک سیاسی نعرہ نہیں سمجھتے تھے، بلکہ اسے دینی حکومت کے جواز کی بنیاد سمجھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مولاعلیؑ اور اہل بیت اطہار ؑ کی محبت معروف دیوبندعالم دین ومبلغ مولانا طارق جمیل کا جرم قرار
رضا عارف نے مزید کہا کہ امام راحل کے ہاں غربت، تفریق، محرومی اور طبقاتی تقسیم ظلم کے مظاہر ہیں اور مظلوموں کے بارے میں وہ اسٹریٹجک نقطہ نظر رکھتے تھے اور انسانوں کو استبدادی نظام سے نجات دلانا ان کا بنیادی ہدف تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریلیف کمیٹی، جہاد سازندگی اور مستضعفین فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی تشکیل کا فلسفہ ہی عدالت پسندی تھا۔
نائب صدر اول نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے بارے میں امام راحل کا نظریہ اسلامی اتحاد کی فکری گہرائی میں پیوست تھا، انہوں نے قوم کی بات نہیں کی بلکہ اسلامی امت کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی فلسطین، کشمیر، بوسنیا، لبنان، اور کسی بھی ایسی جگہ کے لیے فکر مند تھے جہاں مسلمان مصائب کا شکار تھے۔
نائب صدر اول نے تاکید کی کہ امام راحل نے بین الاقوامی نظام کو مشرق اور مغرب کے بجائے مظلوم اور استکبار کے نقطہ نظر سے دیکھا، اسلامی امت پر مبنی یہ نظریہ آج اسلامو فوبیا کی لہر کے خلاف جدوجہد کا ذریعہ بن سکتا ہے۔