پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینی نے فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مظلوموں کو مزاحمت کا راستہ دکھلایا,مولانا سید باقر عباس زیدی

‎شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت امام خمینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد مسجد ومحفل شاہ خراسان سولجر بازار میں کیا گیا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امام خمینی کی آوازآج دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ۔ امام خمینی نے فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مظلوموں کو مزاحمت کا راستہ دکھلایا ۔امام خمینی نے لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کو طاقت بخشی اور مظلوموں کو حوصلہ دیا کہ وہ استکباری طاقتوں سے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں غاصب اسرائیل ابراہیمی معاہدہ کی تکمیل کی راہیں تلاش کررہا تھا اور فلسطینیوں کو کچلنے کا منصوبہ رکھتا تھا لیکن حماس نے آپریشن طوفان الاقصی’ کے ذریعے غاصب اسرائیل کو پیچھے دھکیل دیا ۔ امریکہ غاصب اسرائیل کو کاندھے فراہم کرنے میں کوشاں ہے مگر اب تک مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں کے علاوہ صیہونیوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔ مولانا باقر عباس زیدی نے کہا کہ دنیا میں آج مزاحمتی قوتوں کی بالادستی اور عزت ولایت فقیہ کی وجہ سے ہے ۔جس نظریہ کو امام خمینی نے پیش کیا ۔ ولی فقیہ کی اطاعت میں مسلمانان عالم اور مظلومین جہاں کی بقا ہے اور یہی قیام امامؑ کی راہ ہموار کرنے کا راستہ بھی ہے ۔مجلس عزامیں مختلف قومی شخصیات نے شرکت کی۔ شاعر اہلیبیت ثاقب رضا ثاقب ،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے برادر ناصر حسینی اور برادرظہیر،مولانا صابر،بوترابؑ اسکاوٹس کے برادر محمد ضامن،پاک حیدری کے برادر عباس علی سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button