پاکستانی شیعہ خبریں

امام خمینی اسلام کے قوانین عملی طور پر معاشرے میں نافذ کرنے میں کامیاب ہوئے.علامہ باقر عباس زیدی

شیعہ نیوز :مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کےصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ولایت فقیہ پہلے سے موجود تھا،جسے امام خمینی نے کتابوں سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا۔امام نے اپنی جلاوطنی کے دور میں نجف اشرف میں ولایت فقیہ پر دروس دئیے تو انھیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسلامی حکومت سے متعلق امام خمینی کی فکر کو وہاں کے علماء نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔مگر امام اسلام کے قوانین عملی طور پر معاشرے میں نافذ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے اپنی عوام کو نمایاں مقام تک پہنچایاحقیقی قیادت وہی ہوتی ہے جو اپنی عوام کو مشکلات سے نکالتی ہے۔امام نے ایرانی قوم کی سوچ اور کلچر کو یکسر تبدیل کردیا۔ آج ایران کی عوام شہادت کو قابل افتخار سمجھتی ہے اور شہادت پر اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتی ہیں۔امام خمینی نے صرف 27 سال کی عمر میں چہل حدیث تحریر کی،جس میں آئمہ اطہار ؑ اور دین حقہ سے متعلق شبہات کے مدلل جوابات دئیے۔امام نے فلسطینیوں کو مزاحمت کا راستہ دکھلایا۔امام خمینی کے مشن کو رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کامیابی سے آگے بڑھایا اور اب تک جاری رکھا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button