پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

استحکام پاکستان کیلئے فکر امام خمینیؒ کی ضرورت ہے، شیعہ علما کونسل

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل لاہور کی جانب سے امام خمینیؒ کی چونتیسویں ویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ حسن رضا قمی نے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری شیعہ علماء کونسل قاسم علی قاسمی، ممبر متحدہ علماء بورڈ محمد خان لغاری، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، چئیرمین پاکستان سنی علماء فورم علامہ اصغر عارف چشتی، چئیرمین کل مسالک بورڈ علامہ عاصم مخدوم، چئیرمین تحریک وحدت اسلامی صاحبزادہ علامہ پرویز اکبر ساقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاسم علی قاسمی نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے فکر امام خمینی کو اجاگر کرنے ضرورت ہے۔

علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اتحاد امت سے مظلومین جہاں کی مدد کو فروغ دیا، امام خمینیؒ کی اتحاد و وحدت کی فکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے خدا پر اپنے یقین کامل سے خدا کے دشمنوں کو شکست دی اور ایران کے عوام کو اسلامی انقلاب کا عظیم تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی استعماری قوتوں کو اللہ کے بھروسے پر شکست دی جا سکتی ہے، دشمن روز اول سے انقلاب اسلامی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، مگر اسے کامیاب نہیں ملی، بلکہ انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی فکر کی بدولت دن بہ دن مزید مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے، آج ایران اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا تو دور سوچتے ہوئے بھی کانپتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button