مشرق وسطی

امام موسی الصدر نے اسرائیل کو مطلق برائی قرار دیا، امل تحریک

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران میں لبنان کی امل تحریک کے دفتر نے امام موسیٰ الصدر کے اغواء کے 46ویں سال پر ایک بیان جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ آج لیبیا میں امام موسیٰ الصدر کے اغواء کو 46 سال گزر چکے ہیں۔ اس تحریک نے کہا کہ امام موسیٰ الصدر اور ان کے ساتھیوں کی واپسی کے لئے تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اِن دنوں رہبر مقاومت کی خالی جگہ لبنان اور خطے میں بہت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پانچ دہائیاں قبل اسرائیل کو مطلق برائی قرار دیا تھا۔ وہ اس رژیم کو ہر علاقائی و عالمی چیلنج سے بڑا خطرہ قرار دیتے تھے۔ امل تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ امام موسیٰ الصدر اسرائیل کو صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ انسان اور انسانیت کا دشمن کہتے تھے۔ اب جب کہ ایک سال سے غزہ جنگ میں اسرائیل کا مکروہ چہرہ زیادہ نمایاں ہوا ہے۔ نیز تمام اخلاقیات اور رسم و رواج کے برعکس اسرائیل کی جانب سے نہتے شہریوں، بچوں اور خواتین کا قتل عام اس بات کی نشان دہی ہے کہ 50 سال قبل امام موسیٰ الصدر کی بات بالکل درست تھی۔ امل تحریک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جو لوگ کچھ کر سکتے ہیں وہ اس معمے کو ضرور حل کریں گے۔ واضح رہے کہ سید موسیٰ الصدر، لبنان میں سپریم شیعہ اسمبلی اور امل تحریک کے بانی تھے۔ آپ 4 جون 1928ء کو پیدا ہوئے۔ جنہیں لیبیاء کے سابق صدر "معمر قذافی” کی باضابطہ دعوت پر دورہ لیبیاء کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button