پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایم ایف کی شرائط پاکستانی خودمختاری کیلئے سنگین خطرہ ہیں، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز: جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کی خود مختاری اور قومی مفادات کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ قرضے کے حصول کیلئے پاکستان پر فلسطین کی حمایت سے دستبرداری، ایران کیساتھ معاشی تعلقات اور گیس پائپ لائن منصوبوں کو ترک کرنے اور چین کے ساتھ تعلقات نیز اقتصادی راہداری منصوبے کو معطل کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بیرونی دباؤ کے بجائے اپنے قومی مفادات کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور چین و ایران کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکہ، یورپ اور بن سلمان کی تابع فرمانی سے نکلنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، کیونکہ ان کی غلامی پاکستان کی کسی بھی بنیادی مشکل کا حل فراہم نہیں کر رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button