دنیا

غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، یورپی پارلیمنٹ

شیعہ نیوز: یورپی پارلیمنٹ نے امدادی صفوں میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے غزہ میں امدادی سامان حاصل کرنے کے لئے صفوں میں بیٹھے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر حملے کے بعد صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطینی قوم کو مکمل تباہ کر رہا ہے، فرانسسکو البانیس

یورپی پارلیمنٹ نے صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے دن صہیونی افواج نے غزہ کے مرکزی علاقے میں امدادی سامان لینے کے لئے صفوں میں بیٹھے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

النصیرات کیمپ پر ہونے والے وحشیانہ حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button