پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سامراج، رہبر انقلاب کے خلاف متنازعہ بیانات سے گریز کرے، علامہ ساجد نقوی

رہبر انقلاب اسلامی امت مسلمہ میں غیر معمولی اہمیت و مقام کی حامل شخصیت، سامراج متنازعہ بیانات سے گریز کرے ایسا نہ ہو آنیوالا رد عمل ناگزیرہوجائے

شیعہ نیوز: پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای امت مسلمہ و ملت تشیع میں ایک خاص مقام و غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، سامراج قوتیں متنازعہ بیانات سے گریز کریں بصورت دیگر اب تک آنیوالے ردعمل نہ صرف ناگزیر بلکہ اس کے اثرات پریشان کن ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے متعلق سامراجی صدر کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار اورکرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نہ صرف رہبر انقلاب اسلامی ہیں بلکہ وہ امت مسلمہ میں ایک خاص مقام اور غیر معمولی اہمیت کی حامل بین الاقوامی شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جبر اور صہیونی جرائم کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، شیخ نعیم قاسم

لہٰذا ان احترام کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے مہذب الفاظ کا استعمال نہ صرف لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بیہودہ زبان پر جو رد عمل مختلف مراجمع عظام اور جید علماء کی جانب سے آرہاہے ایسا نہ ہو ایسی بیہودگی کے سبب وہ کچھ ہوجائے جس کے اثرات پریشان کن ہوسکتے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ رہبر انقلاب اسلامی نے دنیا پر واضح کردیا کہ اسلامی حمیت و غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جرات مندانداز میں دنیائے اسلام کی رہبری و ترجمانی کا حق ادا کیاہے جس پر پوری اسلامی دنیا کی جانب سے انہیں داد تحسین پیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button