پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیخ حسن جعفری کا علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کو اہم مشورہ

شیعہ نیوز: قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے علامہ ساجد علی نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دونوں قائدین گلگت بلتستان کی علاقائی سیاست سے نکل کر قومی ایشو پر ایک ساتھ مل بیٹھیں اور ملت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ جامعہ نجف اسکردو میں مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جعفری نے سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پہلی مرتبہ ایک مجاہد اور جید عالم دین پہنچا ہے جنہوں نے پہلی مرتبہ ایوان بالا میں عدالت علوی پر مدلل تقریر کی جس پر ہم راجہ ناصر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button