پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا علی حسنین حسینی کا دھرنے کہ حوالے سے اہم حقائق

شیعہ نیوز:شہداءکمیٹی کوئٹہ کے اہم رکن مولاناعلی حسنین حسینی نے اپنے ویڈیو پیغام میںدھرنے کے اختتام پر پھیلائی جانے والی تمام تر سازشوں ، جھوٹ اور افواہوں کو مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے کے اختتام کا فیصلہ شہداء کے لواحقین اور14 رکنی کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ حکومت سے معاہدہ سب کے سامنے (تقریباً 80 افراد کے سامنے) اور تحریری شکل میں ہوا اور امداد موقع پر مل گئی ہے۔اس دھرنے کے نتیجے میں شیعہ قوم کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔
نہوں نے کہاکہ اس تاریخی کامیابی کا اثر زائل کرنے کے لیے کچھ شرپسند لوگ شرارت کررہے اور تفرقہ پھیلا رہے ہیں۔ یہ کامیابی شیعہ سیاسی مذہبی جماعتوں شخصیات اور علما و اکابرین کے اتحاد و وحدت سے ممکن ہوئی ہے۔ اس اتحاد و وحدت کو چند شرپسند سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے جو اراکین وزیرِ اعظم سے ملے ہیں ان کے پیش نظر ضرور کوئی مصلحت ہوگی۔ اس بات کو نوجوان تفرقہ کا باعث مت بننے دیں۔ یہاں موجود سب لوگ انتہائی خلوص اور امانت داری کے ساتھ معاملات کو دیکھ رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button