اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کو چیک نہیں کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوہر ٹاون دھماکہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

اب تک کی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے داخل ہوئی، گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے صبح 9 بجکر 40 منٹ پر لاہور میں داخل ہوئی، سیف سٹی فوٹیج کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کو چیک نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ پولیس اور تفتیشی اداروں کو کار کے ڈرائیور کی تلاش ہے جس نے گاڑی کو دھماکے کی جگہ پر پارک کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

دھماکے میں استعمال ہونیوالی کار کو نیلی شلوار قمیض والے ڈرائیور نے جوہر ٹاون میں چھوڑا اور بعدازاں دہشت گرد کار چھوڑ کر پیدل فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد کار چھوڑ کر مولانا شوکت علی روڈ تک پیدل آیا، تفتیشی اداروں نے علاقے میں موجود تمام تر سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ممکنہ طور پر دہشت گرد کا ساتھی پہلے سے مولانا شوکت علی روڈ پر موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button