دنیا

حزب اللہ کے کارکن کی معلومات دینے والے کے لیے امریکہ کا اہم اعلان

شیعہ نیوز: امریکی وزارت خارجہ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ہیثم علی طباطبائی شام اور یمن میں حزب اللہ کے اسپیشل کمانڈر ہیں کہا ہے کہ ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو پانچ ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے اکتوبر دوہزار سولہ میں ہیثم علی طباطبائی کا نام اس فہرست میں شامل کیا تھا جسے واشنگٹن اپنے تنئیں غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست قرار دیتا ہے۔

امریکہ حزب اللہ کے ساتھ رابطوں کے الزام میں لبنانی بینکوں اور شہریوں پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے جس کا مقصد لبنان میں حزب اللہ کی مقبولیت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

حزب اللہ لبنان خطے کے مزاحمتی محاذ کے اہم رکن کی حیثیت سے علاقے میں امریکی صیہونی محاذ کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close