امپورٹڈ وزیراعظم کا جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ
شیعہ نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی اور غربت کی ستائی عوام کو جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی نوید سنا دی، ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کیلئے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں جس میں کمی کیلئے مختلف شعبوں کے مالکان کی آمدن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا گیا اور صاحب ثروت افراد پر ڈائریکٹ ٹیکس لگانا حکومت کا انقلابی قدم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صاحب ثروت افراد سے دو سو ارب ٹیکس جمع ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت افراد ایثار و قربانی کے جذبے سے عام افراد کا بوجھ بانٹنے کےلیے آگے آئیں۔