اہم پاکستانی خبریں

عمران نے اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھادیے، قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں، مریم نواز

شیعہ نیوز:
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
عمران نے اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھادیے، قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھادیے، قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں، کل درجنوں پولیس والے زخمی ہوئے، قاسم ،سلمان کی زندگی کی قیمت ہے، ولیس والوں کی کوئی قیمت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے نانی کہہ کر پکارتے ہیں، جو خود نواز شریف کی عمر کے ہیں، اچھے فیصلے وقت پر کیے ہوتے تو آج وہ بھی نانا دادا ہوتے۔

لاہور میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے وار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کیلئے بیمار، ریلی کیلئے تیار ،عدالت جانے میں جان کا خطرہ ہوتا ہے یا ریلی میں؟ اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھا دیے، قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں، کل درجنوں پولیس والے زخمی ہوئے، قاسم، سلیمان کی زندگی کی قیمت ہے، پولیس والوں کی کوئی قیمت نہیں، آپ بیٹی کے مجرم ہیں، بیٹی کا نام نہیں لے سکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں نوجوانوں کو ایندھن بنایا گیا، گھر میں چھپ کر بیٹھا رہا، جب تک پولیس کھڑی رہی چارپائی سے نہیں نکلے، کل جو نوجوان جاں بحق ہوا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی اپنے کارکنوں اور یوتھ کو اپنی شیلڈ نہیں بنایا، پہلا گیدڑ دیکھا ہے جو کہتا ہے خواتین میری حفاظت کریں، نواز شریف جیسی لیڈرشپ ہو تو وہ کارکنان کی شیلڈ بن جاتی ہے، یہ ہوتا ہے شیر اور گیدڑ میں فرق، نواز شریف لندن سے گرفتاری دینے آئے تو نوجوانوں کو آگے نہیں رکھا، نواز شریف نے بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور گرفتاری دینے آگئے۔

مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نواز شریف نے بھی چلائے، اور آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کیا، نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود گیس، بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کارکنان ہر جگہ آ جاتے ہیں، خود وہ پہنچتے نہیں، اس ملک کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز نوجوان ہیں، کیا یوتھ کو اپنی قیادت سے یہ سوال نہیں پوچھنا چاہیے، پرویز الہٰی پر دباؤ ڈلوا کر اسمبلی تحلیل کروادی تھی، ایک شخص کھلے عام انتشار پھیلا رہا ہے، دندناتے پھر رہا ہے، کیا میں غلط بات کرتی ہوں کہ پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا؟

مریم نواز نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق ہوا تو میرا دل خون کے آنسو رویا، نوجوان کے والد کو تعزیت کیلئے زمان پارک بلایا، جیسے ان کا ملازم ہو۔

انہوں نے کہا کہ دس نشستوں پر کھڑا ہوجاتا ہے، پھر ایک نشست رکھ کر باقی چھوڑ دیتا ہے، ضمنی الیکشن میں ہر جگہ سے کھڑا ہوگیا، انتخابات میں عوام کا پیسا لگتا ہے، یہ تضاد نہیں منشیات زدہ انسان کے فیصلے ہیں، 55 ارب روپے جیب میں ڈال لیے، کابینہ کو بھی نہیں بتایا، جب سے بیساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آ رہی، کیا ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بیساکھیوں کے فیصلے چلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button