
تحریک انصاف کی زائرین و عزاداروں سے زیادتیاں اگلے الیکشن میں یاد رکھی جائیں گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان بھر میں عزاداری امام حسینؑ اور ملک بھر میں بسنے والے عزادار مومنین پرعمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بلاجواز قدغنوں اور زائرین امام حسینؑ سے غیرقانونی سلوک اگلے الیکشن میں یاد رکھا جائے گا۔
عزاداری امام حسینؑ منعقد کرنے پر پابندیاں اور ایف آئی آرز کا اندراج عمران خان کی تھریک انصاف حکومت کے لیے کافی نہیں تھا لہٰذا اربعین کے موقع پر کربلا و نجف جانے والے زائرین پر تمام دنیا سے الگ اور ظلم و ناانصافی پر مبنی قانون بنایا گیا اور زائرین امام حسینؑ کو پریشان کرنے مین کوئی کسر نہ چھوڑی گئی۔
کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراک لگی ہونے کےباوجود فقط عراق سے واپس آنے والے زائرین امام حسینؑ کے ساتھ حکومتی متعصبانہ رویہ ، بلاجواز قرنطینہ اور تمام ترسازشیں خاک میں مل گئی ہیں ، گذشتہ دو روز میں کراچی پہنچنے والے 1000 سے زائد زائرین کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئی ہیں۔
تاہم عمران خان کی تحریک انصاف حکومت کی جانب سے کورونا منفی آنے کے باوجود زائرین کو ایک روز کیلئے جبری قرنطینہ کروایا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کے طالبان کا ایک اور تحفہ، شیعہ جوان کو اغوا کے بعدشہیدکردیا
یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی زائرین کی رہائش اور کھانے پینے کے سارے انتظامات خود شیعہ تنظیموں ، اداروں اور اسکاؤٹس گروپ نے شہر کے مختلف امام بارگاہوں میں انجام دیئے ہیں۔
ملت تشیع پاکستان متعصب عمران خان کی تحریک انصاف حکومت کی جانب سےخانوادہ شہدائے ملت تشیع کو بلیک میلرزکہنا، ذکر امام حسینؑ روکنے کی کوششیں کرنا، بانیان مجالس اور عزاداروںکے خلاف ہزاروں ایف آئی آرزکا اندراج اور امام حسینؑ کے زائروں کو تکلیفیں اور اذیتیں پہنچاناکسی صورت نہیں بھولے گی اور اگلے الیکشن میں اس نفرت کا اظہار ضرور کرے گی۔
ہم وہ قوم ہیں جو آج 14 سوسال گذرنے کے باوجود کل کے یزید ملعون کو نہیں بھولے اور اس کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں تو آج کے یزیدی حکمرانوں کوکیسے بھول سکتے ہیں؟