اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نیوٹرلز کو خبردار کرتا ہوں پوری قوم آپ کو دیکھ رہی ہے، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ملک کی جمہوریت کا تحفظ نہ کیا تو اس کی ساکھ ختم ہوجائے گی جبکہ حکومت اپنے غیر قانونی اقدامات سے فوج کو متنازع بنارہی ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجرموں کی کابینہ نے یہ غیر قانونی فیصلہ کیا ہے، بلاول اور مولانا نے ہماری حکومت میں لانگ مارچ کیا ہم نے روکنا تو دور کی بات انہیں سہولیات دیں، یہ اداروں کا امتحان ہے، اداروں اور عدلیہ نے ملک کی جمہوریت کا تحفظ نہ کیا اور اس کی اجازت دی تو اس کی ساکھ ختم ہوجائے گی، اس کا مطلب ہوگا یہاں جمہوریت نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز، ججز سے پوچھتا ہوں کونسی حکومت اس طرح کے اقدامات کرتی ہے، سب کےلیے فیصلہ کن وقت ہے، کسی کے پاس نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں، بیچ میں ہونے کا مطلب مجرموں کی مدد کررہے ہیں، ملک تباہی کی طرف گیا تو آپ بھی اتنے ہی ذمہ دار ہوں گے، ساری قوم نیوٹرلز کو دیکھ رہی ہے، آپ پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا، جو نیوٹرل کہتے ہیں ان کو واضح کرتا ہوں ان کا حلف پاکستان کی سالمیت اور خودداری کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان میں فحاشی کے فروغ کیلئے دن رات کوشش کرتے رہیں گے، امریکی سفارتخانہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فاشسٹ حکومت کے غلط اور غیر قانونی کاموں پر عوام کا نزلہ فوج اور اداروں پر گر رہا ہے، عوام کا غصہ ان کی طرف جارہا ہے اور اسے متنازع بنارہے ہیں۔

عمران خان نے بیورو کریسی اور پولیس کو خبردار کیا کہ ایک ایک کو دیکھ رہے ہیں اور ایک ایک کا نام نوٹ کر رہے ہیں، کس بنیاد پر گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہے ہی نہیں، وہ توکل فارغ ہوجائے گا، آپ اس کے غیر قانونی احکامات کیسے مان رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد ایک مجرم ہے۔

عمران خان نے فوری الیکشن کا مطالبہ دہراتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف جارہا ہے، کل خیبرپختونخواہ سے جلوس لے کر اسلام آباد روانہ ہوں گا، یہ فیصلہ کن موڑ ہے، جو روکنا چاہے وہ روک کر دکھائے، عوامی سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا، نہ پولیس نہ رینجرز اسے روک سکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں سب کو احتجاج کا حق دیا مگر یہ لوگ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ’ہم ملک بھر کے نوجوانوں کو ہدایت جاری کریں گے کہ یہ جتنا مرضی چاہیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کریں ہم نے نوجوانوں کو متبادل بندوبست کرنے اور ہر قسم کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیریں مزاری سے ملاقات،

اُن کا کہنا تھا کہ ہم کوئی دھرنا یا جلوس نہیں بلکہ جہاد کررہے ہیں، ہماری تحریک اس وقت جاری رہے گی جب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا اور امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام اور پولیس کو کبھی نقصان نہیں پہنچایا، کل رات کی تاریکی میں پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کیا گیا ، آج نیوٹرلز اور عدلیہ کاامتحان ہے کہ وہ چوروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا حقیقی آزادی کے ساتھ، پی ٹی آئی یوتھ کی کل کے لیے پوری تیاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button