اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیراعظم اور آرمی چیف شیعہ جبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف غیر آئینی شیعہ جبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔

علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ علماء، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے، بیگناہ شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی، قانونی اور اخلاقی لحاظ سے تشویشناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں گلگت بلتستان کی خوبصورتی عمران خان کی تعریف کی محتاج نہیں

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف غیر آئینی شیعہ جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں، دونوں شخصیات سے مدارس کے بزرگ علماء کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، قانون اور آئین سے ماوراء اقدامات ریاستی اور سرکاری اداروں کیخلاف عوامی ناپسندیدگی کا باعث بن رہے ہیں، جس سے حکومت کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جبری طور لاپتہ کئے جانیوالے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا قانون کے حوالے کیا جائے۔

علامہ حافظ ریاض نجفی نے لاہور میں علماء سے خطاب میں واضح کیا کہ علماء اور دینی طلباء کے لاپتہ ہونے کے واقعات، وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جس میں طے کیا گیا تھا کہ ”حکومت کسی بھی مدرسے کیخلاف شکایت کی بنا پر کارروائی سے پہلے متعلقہ بورڈ (وفاق المدارس) کی قیادت کو اعتماد میں لے گی“۔ مگر افسوس حال ہی میں شیخوپورہ سے معروف عالم دین اور مدرسے کے پرنسپل کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ اس پر وفاق المدارس الشیعہ کی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button