پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی تیل اور امداد کے اثرات آنا شروع، عمران حکومت کی یوٹیوب نوحوں پر پابندی عائد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب سے تیل اور ڈالر کی شکل میں ملنے والی امداد کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ حکومت پاکستان نے یوٹیوب پر موجود نوحوں پر پابندی لگانا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ نے معروف نوحہ خواں میثم عباس کے مشہور کلام #لعنت بردشمن زہراؑ کو پاکستانی یوٹیوب صارفین کے لیئے بینڈ کردیا ہے ۔ یوٹیوب پر اس نوحے کو سرچ کرنے والے صارفین کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سےانگریزی زبان میں ایک تحریری پیغام موصول
ہورہا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’’حکومت کی قانونی شکایت کے سبب یہ مواد اس ملک کے صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے‘‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار پر تیل کی فراہمی اور پاکستانی بینک میں ایک بڑی رقم بطور قرض رکھوائی گئی تھی تاہم اب اس امداد کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے یں۔

یہ خبر بھی پڑھیں پیپلزپارٹی قیادت کاطالبان مذاکرات کےخلاف موقف، خراج تحسین پیش کرتے ہیں

واضح رہے کہ پاکستانی سائبر کرائم ونگ اور دیگر تحقیقاتی ادارے کالعدم تکفیری وہابی تنظیموں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی ، تحریک لبیک کے سوشل میڈیا ونگز کی شکایات پر نوحے، مجلسیں ، عزاداری اور خطبات تو بلاک کروادیتے ہیں لیکن رسول اکرم ؐ ، اہل بیت اطہار ؑ ، جناب سیدہ سلام اللہ علیہااور امام مہدی ؑ کے خلاف موجود توہین آمیز، دل آزاراور گستاخانہ مواد کو بلاک کروانے کیلئے مسلسل شکایات کے باوجود کوئی اقدام اٹھاتے نظر نہیں آتے۔

یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر ایسی سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں تقریریں ، تصاویر، پوسٹیں موجود ہیں جن میں سول اکرم ؐ ، اہل بیت اطہار ؑ ، جناب سیدہ سلام اللہ علیہااور امام مہدی ؑ کے خلاف ناصرف نازیبا الفاظ استعمال کیئے گئے بلکہ کسی بھی غیرت مند مسلمان کے مذہبی جذبات کو بری طرح مجروح کرنے والابلکہ خون کھولادینے والا مواد موجود ہے۔ لیکن افسوس ہمارے ہشیار اور بیدار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرت ایمانی اس مواد پر پابندی کے لئے نہیں جاگتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button