اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر آباد، حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ سے عمران خان زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں عمران خان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے بعد مارچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے وقت قافلہ ظفرعلی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا کہ فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوئے ہیں، ان کو پیر میں گولی لگی ہے۔

کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، عمران خان زخمی ہونےکے باوجود ہاتھ ہلاتے ہوئے روانہ ہوئے۔

فائرنگ سے سینیٹر فیصل جاوید ، پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ، جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کو ایمبولینسز میں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button