اہم پاکستانی خبریں

عمران خان ابھی تیاری پکڑ رہے ہیں اور ہم نے تیاری کرلی، رانا ثنا اللہ کا ردعمل

شیعہ نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تیاری پکڑ رہے ہیں جبکہ ہم نے تیاری کرلی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب چیئرمین پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر داخلہ کو دھمکی دی کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق کہا کہ ایک نفسیاتی شخص سے آپ کیا بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون پی ٹی آئی کی وجہ سے نہیں کسان اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر سیل کیا تھا، جسے آج کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’خان صاحب جب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے اُس کے بعد نئے سرے سے جو بھی اقدامات ہوں گے ہم کریں گے‘۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے لیے جدید طریقہ استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا، صوبوں سے پولیس مانگی ہے اگر انکار کیا تو اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button