اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان یہ لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں، مریم نواز

شیعہ نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ چل کر آئیں، ان کی داد رسی کریں، یہ لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں، عمران خان صاحب ان کی لاشیں اور تکالیف سے کیا آپ کی انا بڑی ہے؟، ریاست کی ذمہ داری ہے اپنا حق ادا کرے۔

مریم نواز نے کو ئٹہ میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچےکی لاش ہے، جو فیس جمع کرنے کان میں کام کرنے گیا تھا، انہیں روزگار کمانے کی آزادی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس تکلیف کا احساس نہیں کرسکتے، جو آپ پر گزری ہے، ایک وہ شہید بھی ہے جس کے خاندان میں کوئی مرد نہیں رہا، یہ بچی کسی بےحس کو پکار رہی تھی کہ آپ نہیں آئے تو والد کو نہیں دفناؤں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کے پیارے آپ سے چھینے گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں، پانچ دن سےدیکھ رہے ہیں، آپ کی تکلیف کا احساس ہے، جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button