اہم پاکستانی خبریں

شاید عمران خان پارٹی چیئرمین کا الیکشن نہ لڑسکیں، بیرسٹر علی ظفر

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کا الیکشن نہ لڑ سکیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کی پارٹی سربراہی کیس کا فیصلہ ان کے راستے کی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو دباؤ میں تبدیل کیا گیا۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ نگران وزیر کی زبان کسی بھی جماعت کے سربراہ کے بارے میں ایسی نہیں ہونی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button