پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے پاکستان کو تنہا کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ اجلاس بہت اہم تھا، ہم نے آل سعود کی غلامی کو قبول کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

پاکستان نے ان مسلم ممالک کا ساتھ چھوڑا جو کشمیر سمیت کئی ایشوز پر پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، ان ممالک نے اپنا عالمی سطح پر نقصان برداشت کیا، لیکن کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا ساتھ دیا، یہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ہمیں گوں مگوں کیفیت کا شکار نہیں ہونا چاہیئے، اپنا موقف اور پالیسی صرف اور صرف ملکی و امت مسلمہ کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنانی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرت مند قومیں ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں، اگر پاکستان کے لاکھوں لوگ سعودی عرب میں ملازمتیں کر رہے ہیں تو پاکستان کے بھی سعودی عرب پر کئی احسانات ہیں، سعودی سربراہی میں موجود نام نہاد اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی بھی اس وقت پاکستانی جرنیل کے پاس ہے، اس کے علاوہ بھی کئی لحاظ سے پاکستان سعودی عرب کو سپورٹ کر رہا ہے، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ یہ آل سعود کی محض ایک دھمکی تھی، جس پر عمران خان صاحب خوفزدہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button