اہم پاکستانی خبریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے پھر انکار، پولیس ٹیم واپس روانہ

شیعہ نیوز: بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کو پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا۔ لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کو پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا۔

لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے، بانی پی ٹی آئی قبل ازیں تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں بلاجواز قید مولانا غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان فوری سفارتی ذرائع استعمال کرے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ تھے۔

تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button