عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کیا
شیعہ نیوز:امت مسلمہ کیلئے اچھی خبر واحد اسلامی ایٹمی مملکت کے سربراہ کا فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیرا عظم پاکستان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کرکے مکمل یقین دہانی کرائی ہے . عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کیا اور فلسطینی صدر سے اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔
وزیر اعظم کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور وزیر اعظم نے فلسطینی صدر کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا.
وزیراعظم عمران خان کا فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رابطے کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی جانب سے مستقل حمایت کا عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے پر مذمت کی اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔