اہم پاکستانی خبریں

عمران خان لاپتہ افراد کے لواحقین کی کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کرینگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ہفتہ سے زائد عرصے سے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی ایک تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد کے ایکسپریس چوک میں احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے حکومت کے اہلخانہ کو قانون سازی کے ذریعے لاپتہ کیے جانے کے اس عمل کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اب آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایک اور عزادار لاپتہ، ایران سے آنے والے پاکستانی طالب علم تفتان بارڈر سے لاپتہ

اس کے ہمراہ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کی ہدایت پر مظاہرین سے ملاقات کی اور تین نکات پر مشتمل ان کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم شیریں مزاری کی جانب سے منعقدہ ایک ملاقات میں مارچ میں مظاہرین کی تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔

مظاہرین لاپتہ افراد کی ایک فہرست حوالے کریں گے، تاکہ ان کی حیثیت کا پتہ چل سکے اور اجلاس سے قبل وزیراعظم کو آگاہ کیا جا سکے۔ شیریں مزاری نے مزید بتایا کہ جن خاندانوں سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے درخواست کی کہ دھرنے میں موجود 13 خاندانوں کے لاپتہ افراد کو ترجیح دی جانی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ملک میں شیعہ لاپتہ عزاداروں کا مسئلہ بھی ایک طویل عرصے سے چلا آرہا ہے اور ان کے پیارے بھی وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کی نظر کرم کے منتطر ہیں تاکہ وہ کئی عرصے سے لاپتہ اپنے پیاروں کو دیکھ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button