عمران خان کو امریکہ مخالف پالیسی کی سزا دی گئی، علامہ امین شہیدی
شیعہ نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی امریکہ مخالف پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔
عمران خان نے امریکہ کی مخالفت کی اور اس کے مفادات کے مقابلے میں انکار کی پالیسی اپنائی اور مشرقی بلاک کی جانب جھکاؤ کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ریاض، ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کے الفتح II میزائل کے سٹال کا افتتاح
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کو اسی لئے اسٹیبلشمنٹ نے ختم کردیا پاکستان میں اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ ہی ہے کبھی پردے کے پیچھے اور کبھی سکرین پر آکر، اس وقت عمران خان جیل میں ہے اس کی بھی بیوی جیل میں ہے۔
عمران خان کے خلاف ریاستی پروپیگنڈا اپنے عروج پر ہےمیڈیا میں عمران خان کا نام لینے پر پابندی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 200 سے زیادہ کیسیز مسلسل چل رہے ھیں اب تک اس کو 32 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے عمران خان کی پارٹی کے انتخابی نشان بَلّٰا کو چھین لیا گیا ہے