اہم پاکستانی خبریں
عمران خان کا لاہور، اسلام آباد اور میانوالی سے الیکشن لڑنے کا اعلان
شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کروائے گئے، گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے، کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کر گئے تھے، اس موقع پر رائے محمد علی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔