عمران خان کے طالبان کا ایک اور تحفہ، شیعہ جوان کو اغوا کے بعدشہیدکردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے منظور نظر طالبان دہشتگردوں کا پاکستانی قوم کو ایک اور تحفہ، شیعہ جوان کو اغواء کے بعد بے دردی سے شہید کرڈالا۔
کالعدم تحریک طالبان کے سفاک دہشت گردوں نےمغوی شیعہ نوجوان سید یاور عباس کواغواء کے بعد بےدردی سے شہید کر دیا ہے اور ان کو شہید کرنے کی ویڈیوانٹر نیٹ پر نشرکر دی ہے۔
سید یاور عباس کوپاکستان اور اسلام دشمن ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے ٹانک سے اغوا کیا تھا۔ 8 ماہ انہیں پابند سلاسل رکھنے کے بعد شہید کر دیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دشت گردوں نے 8 ماہ قبل میانوالی سے اغواء کئے گئے سید یاور عباس کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملک گیر دھرنوں کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔علامہ باقر عباس زیدی
شیعہ نوجوان یاور عباس کو شہید کرنے سے قبل ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے قید کئے گئے ساتھیوں کو نہ چھوڑا گیا تو باقی اغواء شدگان کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سید یاور عباس کو ٹانک سے ان کے ساتھیوں سمیت اغواء کیا گیا تھا اور بعدازاں ان کے باقی ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ سید یاور عباس کو اپنے پاس رکھا۔ آج ان کی شہادت کی ویڈیو وائرل کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ وہی کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہے جس کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان نے مذاکرات کا آغاز کر رکھا ہے اور انہیں عام معافی دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ ان دہشتگردوں کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے خون سے رنگین ہیں اور ان کے اہل خانہ ان دہشتگردوں کو معافی دینے کے کسی صورت حامی نہیں ہیں۔