دنیامشرق وسطی

صہیونی حکومت کو ایک اور سفارتی جھٹکا، نکاراگوئے نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا

شیعہ نیوز: نکاراگوئے کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نکاراگوائے کے نائب صدر روزاریو موریلو نے دہشت گرد صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں : امریکہ: ملٹن طوفان سےاموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم

 

مریلو نے صہیونی حکومت کو ایک "فاشسٹ” حکومت قرار دیا جس کی تاریخ فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نسل کشی سے بھری ہوئی ہے۔

نکاراگوئے کے صدر نے اس سلسلے میں ملکی وزارت خارجہ کو فلسطین کی حمایت میں صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button