پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام میں ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی بات کی گئی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز: جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسلام میں ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی بات کی گئی ہے، ہمیں فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقوق کی بات کرنا ہوگی کیونکہ یہ ماہ مقدس ہمیں رب کی رضا مندی اور اہلبیت رسولؑ کی محبت کا عملی مظاہرہ کرنے کا حکم دیتا ہے لہٰذا کوشش کرنا چاہیئے کہ خدا اور اسکا رسولؐ ہم سے راضی ہو اور ہم نیک سیرت اور خدا کے پسندیدہ بندے بن جائیں، اس کے ساتھ ساتھ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ غریب، ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی اعانت ہو تاکہ وہ بھی رمضان کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں، بعد ازاں ٹرسٹ کے سیکریٹری جنرل سید حسن اختر نقوی اور دیگر اراکین نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور شہداء و مرحومین اور صدیقین کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button