مشرق وسطی

جنین میں مزاحمت کاروں نے ایک فوجی گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا

شیعہ نیوز: جنین میں مزاحمت  کاروں، القدس بریگیڈ، القسام بریگیڈ، الاقصیٰ بریگیڈ اور ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ، جنین شہر اوراس کے کیمپ پر جاری اسرائیلی فوج کے دھاوے کا پوری جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمتی کارکنوں نے جنین شہرپر حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی ایک فوجی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

مزاحمت کاروں اور اس کے بہادرانہ ردعمل کے پیش نظر اسرائیلی فوج کو مزید کمک طلب کرنے پرمجبورکیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ جنین کے مشرقی محلے کے اندر ایک مکان پر 5 سے زائد میزائلوں سے بمباری کی۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے بغیرکوئی فارمولا قبول نہیں، عالم اسلام اٹھ کھڑا ہو، اسماعیل ھنیہ

جبکہ ہلال احمر نے کہا جنین میں گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جنین شہر سے تعلق رکھنے والا نوجوان 29 سالہ قاسم باسم زیدان بدھ کو اسرائیلی اسنائپر کی طرف سے جنین شہر پر جاری اسرائیلی فوج کے دھاوا بول کر سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔

الرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر فواز حماد نے تصدیق کی کہ نوجوان قاسم کو سر میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون نے کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی اور اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کی متعدد مساجد پر بھی دھاوا بول دیا۔ اور مساجد کے لاؤڈ سپیکر پر گانےچلا دیے۔

اسرائیلی افواج کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہوئیں اور لوگوں نے اسرائیلی فوجیوں کی ان اشتعال انگیز اور لاپرواہ کارروائیوں کے جواب میں متعدد مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button