پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، یوم القدس کی ریلیاں، فضا مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونجتی رہی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر ثقفی، مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے صدر  علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ حسن رضا ہمدانی، جامعتہ المصطفیٰ کے مولانا محمد حسین نجفی، افسر رضا خان، سابق وفاقی وزیر سید منیر گیلانی اور آغا جواد موسوی نے کی۔ قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم القدس، فلسطین، کشمیر، عراق، شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے۔ حضرت امام خمینی ؒنے دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور کی مانند ہے۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، ان شا اللہ یہ سال اس سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا سال ہوگا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام تر طاقت اور مظالم کے باوجود فلسطینیوں کے عزم و  استقلال کو شکست نہیں دے سکا۔ غزہ کی حمایت تمام باضمیر انسانوں ہر فرض ہے، تمام تر جبر کے باوجود فلسطینیوں کے عزم، صبر اور حوصلے کو نہیں توڑ سکا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکاء ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برائت کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ فضا ساڑھے 5 گھنٹے تک مسلسل مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل اور اسرائیل کے ہمدرد مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button